واٹس ایپ چینلز کی اپ ڈیٹس پر ردِ عمل دینے کے فیچر کی آزمائش

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپ ڈیٹ پر ردِ عمل دے سکیں گے


ویب ڈیسک September 15, 2023

پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن میں چینلز میں اپ ڈیٹس پر ردِ عمل دینے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

واٹس ایپ چینلز ایک ایسا یک طرفہ پیغام رسانی کا آلہ ہے جس میں ایڈمن کسی صارف کی جانب سے دیے جانے والے جواب کی پروہ کیے بغیر اپ ڈیٹس بھیج سکتے ہیں۔ لیکن واٹس ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین ان اپ ڈیٹس پر ردِ عمل کا اظہار کرسکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بِیٹا صارفین کو متعدد ایموجیز پیش کیے گئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپ ڈیٹ پر تعریفی، اداسی، حیرت یا مزاحیہ ردِ عمل دے سکیں گے۔

(تصویر: WABetaInfo) (تصویر: WABetaInfo)

یہ نیا فیچر فی الحال تشکیل کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کا ریلیز کیا جانا متوقع ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے فیچر کے لانچ کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ فیچر ایپ کے بِیٹا ورژن میں جب دیکھا گیا تھا اس وقت یہ محدود صارفین کو دستیاب تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے سپورٹ پیج پر جاری کیے گئے نوٹ میں کہا گیا کہ وہ افراد جو چینل کو فالو نہیں کرتے لیکن دیکھتے ہیں وہ بھی اپ ڈیٹ پر ایموجیز بھیج سکیں گے۔ صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے نیچے کی جانب موجود ایموجیز کے فیچر کو دبا کر اپ ڈیٹ پر آنے والے ردِ عمل کی تفصیلات دیکھ سیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں