نوشہرہ مسافر بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کوچ لاہور سے پشاور کی جانب جارہی تھی، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک September 13, 2023
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کوچ لاہور سے پشاور کی جانب جارہی تھی، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل

رشكئی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور 14 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں رشكئی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں کو ریسکیو نے اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کوچ لاہور سے پشاور کی جانب جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے