واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

فیچر کا اعلان میٹا سربراہ مارک زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا


ویب ڈیسک September 14, 2023

میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہوگا۔

میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداء میں سب سے پہلے یہ فیچر سِنگا پور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا۔ لیکن بدھ کے روز میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جارہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کیے جائیں گے جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے۔

اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کرسکتی ہیں جس کو یک طرفہ نشریات کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

چینل ہسٹری ہمیشہ کے لیے خود بخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی۔ ساتھ ہی ایڈمن چینل کو فالوورز کے لیے پرائیوٹ رکھنے کے لیے اسکرین شاٹ یا اپ ڈیٹ کے فارورڈ کیے جانے کو بلاک بھی کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں