اے آئی چیٹ بوٹ نے صرف سات منٹ میں سافٹ ویئر بنالیا

چینی اور امریکی ماہرین نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے فرضی سافٹ ویئر بنایا جس میں کوڈ لکھا اور ٹیسٹ کیا گیا


ویب ڈیسک September 16, 2023
امریکی اور چینی ماہرین نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے سات منٹ میں سافٹ ویئر لکھا اور اس پر ایک ڈالر سے بھی کم رقم خرچ ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

کمپیوٹر کی دنیا سے یہ حیرت انگیز خبر آئی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے صرف سات منٹ میں ایک سافٹ ویئر لکھا گیا ہے، اس کا کوڈ بنایا گیا ہے اور جانچ بھی کی گئی ہے۔

اس میں اوپن اے آئی کمپنی کا تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی 3.5 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جنریٹوو اے آئی پروگرام نہ صرف تصاویر اور ویڈیو بنارہے ہیں بلکہ اب ان سے کوڈنگ اور سافٹ ویئر پروگرامنگ کا کام بھی لیا گیا ہے۔

گزچائنا ویب سائٹ کے مطابق امریکی براؤن یونیورسٹی اور چینی جامعات نے ملکر یہ کام کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا اے آئی سافٹ ویئر کم سے کم انسانی مداخلت سے کوئی پروگرام بناسکتا ہے نہیں؟ پہلے اس کے لیے ایک فرضی کمپنی 'چیٹ ڈیو' کے نام سے بنائی گئی۔ پھراس ضمن میں چار کام اہم ہیں جن میں پلاننگ، کوڈنگ، ٹیسٹنگ اور ہدایات کی لکھائی شامل ہے۔ اس ضمن میں ساری ہدایات دی گئی تھیں۔

ماہرین حیران رہ گئے کہ سافٹ ویئر نے 70 ٹاسک مکمل گئےاور سات منٹ میں سافٹ ویئر تیار ہوگیا۔ اس پورے عمل پرایک ڈالر سے بھی کم خرچ ہوئے۔ یہاں تک کہ سافٹ ویئر اپنے مسائل کی نشاندہی اور خود انہیں حل کرنے کے قابل بھی تھا۔ ماہرین نے اس کی کارکردگی کو 86 فیصد تسلی بخش قرار دیا کیونکہ اس نے تمام امور بہت اچھے انداز میں انجام دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں