سری لنکن اسکواڈ میں مہیلا جے وردنے سنگاکارا دلشان اور مالنگا کی واپسی

فاسٹ بولر دھمیکا پرساد کو ڈراپ کردیا گیا۔


Sports Desk May 14, 2014
فاسٹ بولر دھمیکا پرساد کو ڈراپ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے سری لنکا کے اسکواڈ میں بڑے کھلاڑیوں کی واپسی ہوگئی۔

ان میں مہیلا جے وردنے، کمارسنگاکارا، تلکارتنے دلشان اور لسیتھ مالنگا شامل ہیں، فاسٹ بولر دھمیکا پرساد کو ڈراپ کردیا گیا،آئرش سائیڈ کے خلاف کھیلنے والے اپل تھارنگا، کتھوروان ویتھنگے، نروشن ڈک ویلا اور شمندا ایرنگا بھی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

ٹیم میں کپتان میتھیوز، تھریمانے، دلشان، کوشل پریرا، سنگاکارا، جے وردنے، دنیش چندیمل، ایشان پرانجان ، سچترا سینانائیکے، اجنتھا مینڈس، چتھورنگے ڈی سلوا، مالنگا، کولاسیکرا، پریرا اور لکمل شامل ہیں۔