ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کیلئے 35 لاکھ روپے تک دینے کا انکشاف

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ایک ملزم کی نشاندہی پر مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 20, 2023
پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ایک مبینہ ملزم کی نشاندہی پر مزید تین افراد گرفتار (فوٹو : فائل)

میڈیکل کے امتحان ایم ڈی کیٹ میں نقل کے لیے امیدواروں کی جانب سے 35 لاکھ روپے تک دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے نقل کرانے والے مافیا سے متعلق انکشاف ہوا ہے، امتحانی حال کے باہر سے بلیوٹوتھ دیگر ڈیوائس ضبط کی گئی ہیں۔

اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے طلبا کے والدین کو شامل تفتیش کیا ہے جس میں والدین کا کہنا ہے کہ انہوں ںے پہلے پیسے نہیں دئیے تیس سے 35 لاکھ روپے دینے کی بات ہوئی تھی۔

یہ پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں نقل: پشاور ہائی کورٹ نے نتائج روکنے کا حکم دے دیا

دریں اثنا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ایک مبینہ ملزم کی نشاندہی پر مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہوگئی جن میں سے ایک سرغنہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزمان کا ایک گینگ ہے اور وہ اس طرح کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان سے پولیس کے اعلی حکام تفتیش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں