عدلیہ کااحترام کرتے ہیں محاذآرائی نہیں چاہتےزرداری

پنشن کی ادائیگی کے لیے الیکٹرانک نظام متعارف کرانے کی ہدایت،کمیٹی تشکیل دیدی


Numainda Express September 18, 2012
پنشن کی ادائیگی کے لیے الیکٹرانک نظام متعارف کرانے کی ہدایت،کمیٹی تشکیل دیدی فوٹو : فائل

ISLAMABAD: صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی برقراررکھی جائے۔

سستے وفوری انصاف کی فراہمی کیلیے موزوں ماحول فراہم کیا جائے یہ بات انھوں نے پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین اخترحسین کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہی۔

صدر نے کہا کہ ملکی قوانین کی بالادستی کیلیے وکلابرادری اپناکردار جاری رکھے۔ صدر نے جمہوریت کی مضبوطی کیلیے وکلا برادری کے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ حکومت وکلاکوپیشہ ورانہ ذمے داریوںکی ادائیگی کیلیے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

پاکستان بار کے وائس چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ وکلا برادری ملک میں جمہوریت اورقانونی کی حکمرانی کو پھلتے پھولتے دیکھناچاہتی ہے، وکلاحکومت کے تمام دستوری وجمہوری اقدامات کی حمایت جاری رکھیںگے۔

صدر نے وفاقی وزیرقانون کوہدایت کی کہ وکلاکے مسائل کے جلد حل کیلیے کام کریں، اے پی پی کے مطابق وفد نے صدر کو لاکانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی، آن لائن کے مطابق صدر زرداری نے کہاکہ جمہوری حکومت عدلیہ کااحترام کرتی ہے اورکسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتی۔

دریں اثنا صدر مملکت نے ہدایت کی ہے کہ بزرگ شہریوںکوسہولت کے ساتھ پینشن کی ادائیگی کیلیے الیکٹرانک سسٹم متعارف کرایاجائے ،یہ ہدایت انھوںنے گزشتہ روز ایک بریفنگ کے دوران دی ۔ ترجمان ایوان صدرکے مطابق صدرنے چیئرمین نادرا، سیکریٹری خزانہ،آڈیٹرجنرل آف پاکستان،گورنراسٹیٹ بینک اورسیکریٹری پوسٹل سروسز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو نادرااسمارٹ کارڈ کاسسٹم متعارف کرائے گی۔