- گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری
- زوم ویڈیو کے جسمانی اور ذہنی منفی اثرات
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم
- امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر
- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
برطانوی حکومت کا اگلی نسل کی حفاظت کیلئے سگریٹ پر پابندی پر غور
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/09/2541778-untitled-1695484336-323-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
لندن: برطانوی حکومت آئیندہ آنے والے وقتوں میں سگریٹ خریدنے پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک ایسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں جن سے اگلی نسل کی فلاح و بہبود کیلئے سگریٹ پر پابندی عائد ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی پیروی کرنے جارہا ہے جس نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا جس میں یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد کو تمباکو فروخت کرنے پر پابندی شامل ہے۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ 2030 تک سگریٹ نوشی سے دور رہنے کے اپنے عزائم کو پورا کریں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے سگریٹ نوشی کی شرح کو کم کرنے کے لیے پہلے ہی کافی اقدامات کر رکھے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات میں مفت ویپ کٹس، حاملہ خواتین کو سگریٹ چھوڑنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک واؤچر سکیم اور سگریٹ میں کارڈز پیک داخل کرنے کے حوالے سے اقدامات شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ زیر غور پالیسیاں اگلے سال کے متوقع انتخابات سے قبل رشی سوناک کی ٹیم کی جانب سے صارفین پر مرکوز ایک نئی مہم کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔