- انسانی حقوق مغرب نہیں اسلام کا ایجنڈا، خطبہ حجۃ الوداع اصل چارٹر، ایکسپریس فورم
- غزہ جنگ: امریکا نے اسرائیل کیلیے 14ہزار ٹینک کے گولے روانہ کردیے
- اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی سے 573 ملین روپے کی بچت
- گمبھیر سری سانتھ لڑائی؛ ہربھجن نے سفارتی اندازا اپنالیا
- ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- کراچی: مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
- آئرش پلیئرز سے الجھنا سکندر رضا کو مہنگا پڑگیا، 2 میچزسے معطل
- پی ایس ایل9؛ فرنچائزز کے اعتراضات کے باوجود 4 سینٹرز فائنل
- واٹس ایپ کا جلد ہی وائس نوٹ کے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- لائبریری سے لی گئی کتاب 119 سال بعد لوٹا دی گئی
- آٹزم کا علاج کرنے والے انجیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت
- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
ورلڈکپ؛ عرفان پٹھان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا

میگا ایونٹ میں اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام کا اعلان کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)
پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلانے والے سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے ہی باہر نکال دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر قومی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ پر تنقید کرنے والے عرفان پٹھان نے اپنے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا، انہوں نے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں فیورٹ کے طور پر کھیلتی ہوئی دیکھائی دے گی، ٹیم میں تجربہ کار اور سینئیر کھلاڑیوں کی موجودگی اور ہوم ایڈوانٹیج سمیت مضبوط بیٹنگ، بولنگ لائن کیساتھ بھارت ٹاپ ٹیم ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ لنکن ٹیم سے ہار، آکاش چوپڑا، عرفان پٹھان نے پاکستان کو ٹرول کردیا
سابق آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کی تاریخ ہے اور انکی حالیہ کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ اپنے جارحانہ اور بے خوف انداز کیلئے جانا جاتا ہے، انکی بیٹنگ اور بولنگ لائن بہت زبردست ہے جو انہیں ٹورنامنٹ میں ٹاپ فور میں شامل کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ گریگ چیپل نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
آسٹریلیا کے حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کینگروز کی آئی سی سی ایونٹس میں تاریخ کسی سے چھپی نہیں ہے، انکے پاس تجربہ کار ٹیم اور شاندار آل راؤنڈرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت گیم کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو ایشیاکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹاپ فور میں جگہ نہیں دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔