- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
- سانحہ طاہر پلازہ کیس؛ ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور
- روزگار کیلیے کراچی آنیوالی فیملی کا ایک سالہ بچہ اغوا
- سائفر کیس؛ خصوصی عدالت کا جیل میں ہی عمران خان کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ
- اعظم خان پر جرمانہ؛ راشد لطیف نے کرکٹر کو ’’دلیر‘‘ قرار دیدیا
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 60500 پوائنٹس کی سطح عبور
- کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے کے گھر کے باہر فائرنگ
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری
- چیمپیئنز ٹرافی 2025؛ بھارت نے ایونٹ کی منتقلی اور ہائبرڈ ماڈل کا واویلا شروع کردیا
- سندھ بورڈ، گیارہویں جماعت کی ’’اسلامیات‘‘: ایک جائزہ
- اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- پٹرول کی قیمت میں 7 روپے ڈیزل میں 6 روپے لیٹر کمی متوقع
- عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا
- خشک میوہ جات کا استعمال قوتِ مدافعت کو مضبوط کرسکتا ہے
- نقطہ نظر ثابت کرنے کیلئے ماں بیٹی کا روپ دھار اسکی کلاس لینے چلی گئی
سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان

کرکٹرز کو اتنا معاوضہ دینا چاہتے تھے جس پر وہ دیگر لیگز کا نہ سوچ سکیں۔ فوٹو: ایکسپریس ویب
لاہور: ذکا اشرف نے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا عندیہ دے دیا، ان کے مطابق اگر سرفراز احمد کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ازالہ کیا جائے گا۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں بعض نان پرفارمرز کی شمولیت، مستحق کرکٹرز کو نظر انداز کرنے اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ڈی کیٹیگری میں شمولیت پر خاصی تنقید ہو رہی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جب اس حوالے سے ذکا اشرف سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ کنٹریکٹ میں میری مداخلت نہیں تھی، میں نے صرف میرٹ پر فیصلوں کا کہا، سرفراز احمد نے بھی پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے، اگر ان سے ناانصافی ہوئی تو ازالہ کیا جائے گا، نعمان علی کی عدم شمولیت پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین کیلئے خرانوں کے منہ کھل گئے
انھوں نے کہا کہ کھلاڑی پی ایس ایل اور ایک دوسری لیگ کھیل سکیں گے، اگر پاکستانی لیگ میں منتخب نہ ہوں تو 2میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی، ٹاپ کرکٹرز ملک کی خدمت کررہے ہیں، لیگز کی وجہ سے بورڈز پلیئرز کی دستیابی سے پریشان ہیں،ویسٹ انڈیز کی ٹیم کھلاڑیوں کے لیگز کو ترجیح دینے سے کمزور ہوئی۔
ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ بھاری معاوضے دے رہے ہیں، میرا خیال تھا کہ اتنا معاوضہ ہو کہ ہمارے کرکٹرز دیگر لیگز کا نہ سوچیں، کارکردگی کی بنیاد پر ترقی یا تنزلی ہو، اگر کوئی پرفارم نہیں کرتا تو ایک سال بعد ریویو میں کیٹیگری تبدیل ہوگی، میں نے بابر اعظم سے کہا کہ پیسوں کو نہیں ملک کے وقار کو دیکھیں، انھوں نے اس سے اتفاق بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بورڈ کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ معاہدے پر اتفاق
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ انضمام الحق سے میرا عزت اور احترام کا تعلق رہا،بہرحال ان سے معاملات طے ہوگئے، کئی سابق کرکٹرز کا مطالبہ 50 لاکھ روپے ماہانہ کا بھی تھا،کئی ٹی وی چینلز سے 5لاکھ روپے روزانہ تک بھی کما رہے ہیں،ان سے بات بھی ہوئی،فیصلہ کرتے ہوئے تمام معاملات کو دیکھنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔