’ہمارے گورے بھی بھارتی کھانوں کے دیوانے ہوگئے‘

اسپورٹس ڈیسک  پير 2 اکتوبر 2023
شاداب خان کے جواب نے پریس کانفرنس میں قہقہے بکھیر دیے۔ فوٹو: اے پی

شاداب خان کے جواب نے پریس کانفرنس میں قہقہے بکھیر دیے۔ فوٹو: اے پی

 حیدرآباد دکن: شاداب خان کے جواب نے پریس کانفرنس میں قہقہے بکھیر دیے۔

قومی ٹیم کے اسپن آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہمارے گورے بھی بھارتی کھانوں کے دیوانے ہوگئے‘ جس پر قہقہے لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں

گزشتہ روز حیدرآباد، دکن میں جب اسپن آل راؤنڈر سے بھارتی کھانوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گورے بھی ان کھانوں پر لگ گئے ہیں، ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہمارا وزن زیادہ نہ ہوجائے، سب چیزیں ہمیں کافی پسند آئیں ہیں، یہاں پر مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں، امید ہے کہ 14 اکتوبر کو بھی ایسی ہی مہمان نوازی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔