زینب عباس ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شریک ہوں گی

ویب ڈیسک  پير 2 اکتوبر 2023
(فوٹو: انسٹاگرام)

(فوٹو: انسٹاگرام)

  کراچی: پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پریزینٹر کی حیثیت سے شریک ہوں گی۔

زینب عباس نے ایکس پر شیئر پیغام میں اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی نے جمعہ کو بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں  پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی ICC.tv کی کوریج میں میچ سے پہلے، اننگز کے وقفے اور میچ کے بعد کا ایک پروگرام شامل ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن و دیگر شامل ہونگے۔

کمنٹیٹرز کی فہرست:

پاکستان: رمیز راجہ، وقار یونس
بھارت: سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، روی شاستری، سنجے منجریکر، دنیش کارتک، انجم چوپڑا
آسٹریلیا: شین واٹسن، رکی پونٹنگ، لیزا اسٹالیکر، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، ڈرک نینس، مارک ہاورڈ
انگلینڈ: ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن، ایون مورگن، مارک نکولس، ایان وارڈ
ویسٹ انڈیز: ایان بشپ، سیموئل بدری
جنوبی افریقہ: کاس نائیڈو، شان پولاک، نٹالی جرمنوس
نیوزی لینڈ: ایان اسمتھ، سائمن ڈول، کیٹی مارٹن
سری لنکا: رسل آرنلڈ
بنگلہ دیش: اطہر علی خان
زمبابوے: ایم پیمیلو ایم بنگوا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔