سیارچے سے حاصل شدہ نمونوں میں پانی کی موجودگی کا انکشاف
حاصل ہونے والے نمونوں کے ابتدائی تجزیے میں کاربن کی بہتات پائی گئی ہے، ناسا ایڈمنسٹریٹر
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بینو سیارچے سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پانی، کاربن اور آرگینک مالیکیول پائے گئے ہیں۔
ناسا ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن کے مطابق حاصل ہونے والے نمونوں کے ابتدائی تجزیے میں کاربن کی بہتات پائی گئی ہے۔زمین پر آنے والے نمونوں میں یہ نمونہ سب سے زیادہ کاربن والے سیارچے کا ہے۔ ابتدائی تجزیہ بتاتا ہے کہ نمونے اپنے اندر پانی، معدنیات اور کاربن کی بہتات رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سیارچے کے نمونے سے حاصل ہونے والی معلومات ہمیں اپنے سیارے کی حفاظت میں مدد دے گی۔ نمونوں پر کی جانے والی تحقیق ابھی اور مستقبل میں کائنات کے اصل کے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔
OSIRIS-Rex کے پرنسپل محقق ڈاکٹر دانتے لوریٹا نے اس دریافت کو سائنسی خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خواب کو پورا ہوتا دیکھنا ان کےلیے الفاظ سے ماورہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرون خوردبین میں دیکھ کر سیارچے کے نمونوں کی ترتیب کی تفصیلات واضح ہوئیں جس میں پانی کے حامل ذرات پائے گئے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ ناسا کی جانب سے OSIRIS-Rex مشن کا استعمال کرتے ہوئے بینو سیارچے سے حاصل کیے گئے ان نمونوں کو زمین پر واپس لایا گیا تھا۔