کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن

ویب ڈیسک  پير 16 اکتوبر 2023
فوٹو: ویڈیو گریب ( ایکسپریس ڈیجیٹل)

فوٹو: ویڈیو گریب ( ایکسپریس ڈیجیٹل)

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث لاؤنج اندھیرے میں ڈوب گیا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کو اسٹینڈ بائی جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی منقطع ہونے کے سبب امیگریشن کے نظام میں بھی خلل پیدا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔