ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2023
سابق انگلش کرکٹر اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کرکٹر اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر فرنچائز نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلےکو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

ہارٹلے نے انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ون ڈے اور 4 ٹی20 مقابلوں میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون بولنگ کوچ کا تقرر

اس سے قبل ملتان سلطانز نے سابق آئرش خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

کیتھرین ڈالٹن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں، آئرلینڈ کی قومی ویمن ٹیم کیلئے 4 ون ڈے اور 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: حیدر اظہر نے ملتان سلطانز سے راہیں جدا کرلیں

دوسری جانب فرنچائز نے ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ اور ٹیم مینٹور مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

https://twitter.com/MultanSultans/status/1715712936084377617

https://twitter.com/MultanSultans/status/1715761693899538727

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔