ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اداکارہ نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنی سیلفی تصاویر شیئر کی ہیں
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی نئی سیلفی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے تین نئی تصاویر اپلوڈ کی ہیں جس میں ان کی خوبصورتی کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
پروفیشنل مصروفیات کے حوالے سے ماہرہ خان اپنی آخری فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں فواد خان کے ساتھ نظر آئی تھیں جس نے پاکستان اور دنیا بھر میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے دنیا بھر کی پانچ سو اسکرینوں میں نمائش کرکے 13.8 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا اور پاکستانی سینما کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔
ماہرہ خان اپنی نئی فلم 'نیلوفر' میں مصروف ہیں اور اس میں بھی ان کے مقابل فواد خان ہیں جبکہ وہ اپنی اگلی فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی۔