کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجس‘ انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ

’تیجس‘ میں اداکارہ ایک انڈین ائر فورس پائلٹ کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس فلم میں بھی حب الوطنی کا تڑکہ لگایا گیا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم 'تیجس' انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔

فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور اوپننگ ڈے پر صرف ایک کروڑ تک بزنس کرسکی ہے۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فلم نے آنے والوں دنوں میں کچھ پیش قدمی نہ کی تو یہ کنگنا کی پچھلی پانچ ہندی فلموں کی طرح بری طرح فلاپ ہوجائے گی۔

'تیجس' میں اداکارہ ایک انڈین ائر فورس پائلٹ کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس فلم میں بھی حب الوطنی کا تڑکہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'تیجاز' کی ریلیز متعدد بار ملتوی کی گئی ہے اور قبل ازیں اسے 20 اکتوبر کو فلم 'گناپاتھ' کے ساتھ شیڈول کیا گیا تھا لیکن پھر اس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے