’ ٹائیگر3 ‘ ریلیز سے پہلے مقبول صبح 7 بجے خصوصی شو دکھایا جائیگا

سلمان خان کی ٹائیگر3 کے ساتھ 6 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی


ویب ڈیسک November 01, 2023
ٹائیگر3 کے ٹکٹس کی مانگ غیرمعمولی ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہوگئی۔ فلم کا خصوصی شو صبح 7 بجے دکھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپراسٹار سلمان خان کے مداح ' ٹائیگر3' کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم کے ٹکٹس کی غیر معمولی مانگ اور شائقین کے رش کو دیکھتے ہوئے 'ٹائیگر 3' صبح 7 بجے کے خصوصی شوز میں دکھائی جائے گی۔

فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز 5 نومبر سے ہوگا جبکہ فلم 12 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ سلمان خان کی ' ٹائیگر3' کے ذریعے 6 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔

'ٹائیگر3' سلمان خان کی ہٹ ٹائیگر سیریز فلموں کی تیسری فلم ہے۔ اس قبل ' ایک تھا ٹائیگر' اور 'ٹائیگر زندہ ہے' بھی باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں