ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 5 نومبر 2023
(فوٹو: کرک انفو)

(فوٹو: کرک انفو)

کولکتہ: ویرات کوہلی نے  جنوبی افریقا  کے خلاف ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ  میں سنچری اسکور کرکے  سابق بھارتی بیٹر اور ’ لٹل ماسٹر ‘ سچن ٹنڈولکر کا ون  ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پروٹیز  کے خلاف میچ میں  ویرات کوہلی نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں  کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

اسٹار بیٹر نے  289  ون ڈے میچوں میں سچن ٹنڈولکر کی 49  سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے جبکہ ٹنڈولکر نے  463 میچ کھیل کر 49 سنچریاں بنائی تھیں۔

مزید پڑھیں: کوہلی پر تنقید کیوں کی؟ خواتین مداحوں نے رپورٹر کی ’’چپل‘‘ سے پٹائی کردی

یہ  سنچری ویرات کوہلی کے لیے  اس لیے بھی یادگار ہے  کہ  آج ( 5  نومبر )  کو بھارتی بیٹر کی سالگرہ ہے۔ یوں  ویرات اپنی سالگرہ والے دن پر ون  ڈے سنچری بنانےو الے ساتویں کرکٹر بھی بن گئے۔

قبل ازیں اسی ورلڈ کپ میں مچل مارش نے پاکستان کیخلاف اپنی سالگرہ پر سنچری بنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔