شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

ویب ڈیسک  پير 6 نومبر 2023
 (فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو جلد پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے ساتھ ملکر چلنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے اور ہم منفی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، کچھ باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی لڑائی نہیں بس باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے، حقیقت میں اندرونی کہانی کوئی نہیں ہے، پاکستان اور کرکٹ کے دشمن ایسی منفی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ ملکر چلیں گے اور اُن کے جذبے کو عزت دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے ایک بار پھر ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو دس لاکھ روپے انعام اُن کی پرفارمنس کی بنیاد پر دیا گیا، باقی ممالک میں کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس پر زیادہ پیسے دیے جاتے ہیں مگر پھر وہ کھلاڑی کوئی بھی لیگ کھیلنے نہیں جاتے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی پاور ہٹرز سمیت نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کچھ چیزیں بڑھا چڑھا کے کی جارہی ہیں، میچ میں ایک ٹیم نے ہارنا ایک نے جیتنا ہوتا ہے، انڈیا کے شائقین بھی گیم انجوائے کرتے ہیں ہمیں خیال کرنا چاہیے، انڈیا کے احمد آباد میں پاکستان کا اتنا بڑا جھنڈا تھا میں نے پہلے کہیں نہیں دیکھا، انڈیا میں پاکستان کا اچھا ویلکم ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔