- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
میکسویل کی ڈبل سینچری نے افغانستان سے فتح چھین لی، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
جارح مزاج گلین میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ آسٹریلوی بیٹنگ لائن افغانستان کے خلاف اننگ کے شروع سے مشکلات کا شکار رہی اور 91 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ بالترتیب 18 اور صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل مارش 24 اور مارنس لبوشین 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جوش انگلس 0، مارکس اسٹوئنس 6 اور مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
جس کے بعد اننگ کی کمان گلین میکسویل اور کپتان پیٹ کمنز نے سنبھالی اور آٹھویں وکٹ پر ریکارڈ 202 رنز کی شراکت قائم کی۔
گلین میکسویل نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 128 گیندوں پر ناقابلِ شکست 201 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان پیٹ کمنز نے 68 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب میں میکسویل کا بھرپور ساتھ دیا۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی بیٹنگ
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے صرف ابراہیم زردارن نے ٹیم کو سہارا دیا جس میں کچھ حصہ راشد خان نے بھی شامل کیا۔
افغان اوپنر رحمان اللہ گربار 21 جبکہ رحمت شاہ 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ابراہیم زردان نے سب سے زیادہ 126 رنز اسکور کیے اور ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی بن گئے۔ انہوں ںے 143 گیندیں، 8 چوکے اور تین چھکے لگائے، راشد خان نے 35 رنز بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح افغان ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر آسٹریلیا کے خلاف 291 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔
افغان کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فضل الحق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مچل مارش اور گلین میکسویل کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ
افغانستان کا اسکواڈ
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔