ہار ناقابلِ یقین ہے، سب کچھ ہاتھ میں تھا، میکسویل نے فتح چھین لی، افغان کپتان

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 8 نومبر 2023
ابراہیم زدران کی اننگز شاندار اور قابل فخر تھی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حشمت اللہ شاہدی۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ابراہیم زدران کی اننگز شاندار اور قابل فخر تھی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حشمت اللہ شاہدی۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ممبئی: افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہار ناقابلِ یقین ہے، گلین میکسویل نے فتح چھین لی۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کیخلاف شکست پر سخت مایوسی ہوئی، اس صورتحال میں ہارنا ہمارے لیے ناقابل یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی ڈبل سینچری نے افغانستان سے فتح چھین لی، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

حشمت اللہ نے کہا کہ بولرز نے اچھا آغاز کیا، سب کچھ ہمارے ہاتھ میں تھا، گلین میکسویل نے فتح چھین لی، انھوں نے مسلسل لاجواب اسٹروکس کھیلے، ڈراپ کیچز کا بھی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زدران کی اننگز شاندار اور قابل فخر تھی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔