سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ

جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


Monitoring Desk May 22, 2014
جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پنجاب یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔

عبدالقادر گیلانی نے 2005-6کے سیشن میں بی اے کا امتحان دیا اور دوران امتحان نقل کرنے پر ان کے خلاف یو ایم سی کا کیس بنایا گیا اور یوسف رضا گیلانی نے وائس چانسلر ارشد محمود سے اپنے بیٹے کی ڈگری جاری کروائی۔ جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔