خضدار گھر میں سلینڈر دھماکے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

واقعہ خضدار کے علاقے بولان میں پیش آیا، تین زخمیوں نے کراچی منتقلی کے دوران دم توڑا


ویب ڈیسک November 19, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے خضدار ميں سلنڈر دھماكے ميں خاتون اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے بولان کالونی کے ایک گھر میں کام کے دوران گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین خواتین (ماں، دو بیٹیاں) جھلس کر بری طرح سے زخمی ہوئیں۔

واقعے کے بعد ماں اور دو بیٹیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زخمیوں کو بنیادی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کرنے کی سفارش کی۔

اہل خانہ کے مطابق کراچی منتقلی کے دوران وڈھ کے مقام پر دونوں بچیاں جبکہ اوتھل کے مقام پر ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں