پرویز رشید کو سندھ کے معاملے میں ڈکٹیشن کا کوئی اختیار نہیں شرجیل میمن

ہمیں سی سی پی او لاہور پسند نہیں تو پھر پرویز رشید بتائیں انہیں کب ہٹائیں گے، وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک May 23, 2014
وفاقی وزیر پرویزرشید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شرجیل میمن فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد حیات کو سپریم کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے تاہم پرویز رشید کو سندھ کے معاملے میں ڈکٹیشن کا کوئی اختیار نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی وزیر پرویزرشید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شاہد حیات کو سپریم کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے تاہم پرویز رشید کو سندھ کے معاملے میں ڈکٹیشن کا کوئی اختیار نہیں اور نہ ہی ہم کسی کو سندھ کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پرویز رشید شاہد حیات کو ہٹانے پر تنقید کررہے ہیں اس طرح ہمیں سی سی پی او لاہور پسند نہیں ہیں تو پھر پرویز رشید بتائیں انہیں کب ہٹائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد حیات کو او پی ایس کے تحت ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے شاہد حیات کو ہٹا کر غیر ذمےداری کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے وزیراعلیٰ سندھ فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیں۔

مقبول خبریں