کتاب میں عمران خان کیلیے جو لکھا اُس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں ہاجرہ خان

میری عمران خان سے دوستی پلس تھی، اختلافات کی وجہ منشیات نہیں بلکہ کچھ اور تھی، ہاجرہ خان کا ایکسپریس کو انٹرویو


ویب ڈیسک November 27, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق کتاب لکھنے والی اداکارہ ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کتاب میں سب سچ لکھا اور اُس کے ثبوت موجود ہیں جبکہ میں ان تمام باتوں کا دفاع بھی کرسکتی ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں معروف صحافی و میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دہرے معیار کے مالک ہیں، میری اُن سے دوستی پلس تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ 'چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا اُس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ہر لکھی گئی بات کا دفاع کرسکتی ہوں'۔

عمران خان سے پہلی ملاقات کے بارے میں ہاجرہ خان نے کہا کہ 'چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی، دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی، میں چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات پرپرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی'۔




انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اُن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے دیکھا چیئرمین پی ٹی آئی منشیات استعمال کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اورتھی، اللہ تعالیٰ نےچیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے۔ ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کتاب کامسودہ بھیجا جس کےبعد میرا ای میل ہیک کروا دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے