وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 8 دسمبر 2023
پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

کینبرا: وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر پاکستان سے معذرت کی ہے، اس حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ میچ گرافکس کے ڈیٹا میں پہلے سے یہ لفظ موجود ہونے پر غلطی ہوئی، احساس ہوتے ہی اس کی درستگی بھی کردی گئی، بہرحال نشر ہونے پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز اور سعود شکیل میں ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا جس پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ناروا سلوک، ویڈیو وائرل

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔