پی ایس ایل9؛ بابر کو قیادت چھوڑنے کے مشورے ملنے لگے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 9 دسمبر 2023
اپنی رقم لیں میچز کھیلیں رنز بنائیں گھر جائیں، اضافی دباؤ نہ بڑھائیں، وسیم اکرم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اپنی رقم لیں میچز کھیلیں رنز بنائیں گھر جائیں، اضافی دباؤ نہ بڑھائیں، وسیم اکرم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی قیادت چھوڑنے کے مشورے ملنے لگے۔

ورلڈکپ کی ناکام مہم کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے،اب ان کو پی ایس ایل میں فرنچائز ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بھی مشورے ملنے لگے ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے تو 2 سال قبل بھی بابر اعظم سے کہا تھا کہ لیگ کرکٹ میں قیادت نہ کرو،آپ ایک بڑے کرکٹر ہیں،اپنی رقم لیں میچز کھیلیں رنز بنائیں گھر جائیں اور نئے ایونٹ میں شرکت کی تیاری کریں، پاکستان ٹیم کی کپتانی تو ٹھیک مگر لیگ کرکٹ میں یہ بلاوجہ اضافی دباؤ بڑھانے والی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل بابر اعظم کے ٹاپ اسکورر رہنے کی پیشگوئی کردی تھی مگر قیادت کے دباؤ سے ان کی پرفارمنس بھی متاثر ہوگئی، اس سے آزاد ہوکر اب بہترین صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی، اب میدان میں شائقین کو ایک مختلف بابر اعظم دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ فرنچائزز نے پلئیرز ریٹینشنز کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ انھیں پی ایس ایل جیت کر بھی کچھ نہیں ملے گا مگر بیٹنگ پر توجہ دیں تو پاکستان کی تاریخ کے بہترین بیٹر کی حیثیت سے اپنا نام درج کرواسکتے ہیں، کپتانی کا پریشر ختم ہونے کے بعد امید ہے کہ بابر مزید 10سال تک کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔