پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

ویب ڈیسک  اتوار 10 دسمبر 2023
افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جانے کا امکان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جانے کا امکان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز پاکستان میں ہی کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز پاکستان میں کروائے جانے کا امکان ہے، افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ فرنچائزز کے اعتراضات کے باوجود 4 سینٹرز فائنل

وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، انکا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ بابر کو قیادت چھوڑنے کے مشورے ملنے لگے

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 سے 18 فروری کے درمیان متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلئیر ڈرافٹ رواں ماہ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔