محبوبہ کو غلطی سے ٹکر مارنے پر عاشق نے اپنی کار اور ورکشاپ کو جلادیا

محبوبہ کے ایکسیڈنٹ کا انتقام کار سے لینے کا یہ طریقہ عاشق کو 2 ملین ترک لیرا میں پڑا


ویب ڈیسک December 17, 2023
ترکیہ میں محبوبہ کے ایکسیڈنٹ کا انتقام کار سے لینے کا یہ طریقہ عاشق کو 2 ملین ترک لیرا میں پڑا، فوٹو: عرب میڈیا

ترکیہ میں ہونے والے ایک انوکھے واقعے میں عاشق نے کار سے اپنی ہی محبوبہ کو غلطی سے ٹکر ماردی اور ادراک ہونے پر ورکشاپ میں مرمت کے لیے کھڑی اپنی کار کو آگ لگادی جس سے پورا ورکشاپ ہی جل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں غصے میں بھرا ہوا شخص اپنی مرمت کے لیے آئی ہوئی کار کو دیکھنے پہنچا۔ پہلے کار کو لاتیں ماریں، اس پر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو کار کو آگ لگادی۔

کار میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ورکشاپ میں کھڑی دیگر کاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ ورکشاپ کو بھی نقصان پہنچا۔

ورکشاپ کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص چند روز قبل آیا تھا اور اپنی کار مرمت کے لیے دے گیا تھا۔ اس شخص کی کار ایک ایکسیڈنٹ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔

آج جب ورکشاپ پر آیا تو شدید غصے میں تھا اور بتایا کہ اس نے کار سے ٹکر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنی محبوبہ کی گاڑی کو ماری تھی جس کی وجہ سے محبوبہ اسپتال میں داخل ہے۔

ورکشاپ مالک کے مطابق یہ بتا کر وہ شخص غصے میں چلانے لگا اور کار کو سزا کے طور پر آگ لگادی۔

اپنی کار سے انتقام لینے کا یہ طریقہ عاشق کو 2 ملین ترک لیرا میں پڑا کیوں کہ بقول ورکشاپ مالک، اۃس کا ہونے والے نقصان 69 ہزار ڈالر ہے۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں