چیئرمین پی آئی اے مستعفیجنیدیونس قائم مقام ایم ڈی بن گئے

رائوقمرسلیمان ساڑھے5ماہ بعدمستعفی ہوئے،ایک سال میں دوسرے ایم ڈی نے استعفیٰ دیا


Staff Reporter September 19, 2012
رائوقمرسلیمان ساڑھے5ماہ بعدمستعفی ہوئے،ایک سال میں دوسرے ایم ڈی نے استعفیٰ دیا۔ فوٹو فائل

PESHAWAR: ملک بھرمیں آج سے شروع ہونے والے حج آپریشن سے ایک دن قبل قومی ایئرلائن کے چیئرمین رائوقمرسلیمان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ان کااستعفیٰ وزرات دفاع نے منظورکرلیااوران کی جگہ ڈی ایم ڈی کیپٹن محمدجنیدیونس کوادارے کاقائم مقام ایم ڈی مقررکرنے کانوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ترجمان نے ان کے مستعفی ہونے کی وجہ خر ابی صحت بتائی ہے،راؤقمرسلیمان کے پی آئی اے کے ایم ڈی اورچیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعدادارے میں چیئرمین کاعہدہ خالی ہوگیا،اس سے قبل چیئرمین کاعہدہ وفاقی وزیردفاع کے پاس ہوتاتھا۔

راؤقمرسلیمان ساڑھے 5ماہ ایم ڈی وچیئرمین رہے،ایک سال کے دوران قومی ایئرلائن میں دوسری بارایم ڈی مستعفی ہوئے ہیں،ان سے قبل سابق ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسف زئی نے فروری2011 میں قومی ایئرلائن کاچارچ سنبھالاتھاوہ13ماہ ادارے کے ایم ڈی رہے جبکہ سابق ایم ڈی کیپٹن اعجاز ہارون 3سال ایم ڈی کے فرائض انجام دے چکے۔

دریں اثناذرائع نے بتایاکہ چیئرمین راؤقمرسلیمان نے ایسے وقت میں مستعفی ہوئے جب آج سے ملک میں حج آپریشن شروع ہورہا ہے، راؤقمر سلیمان کے مستعفی ہونے کے بعدادارے کے ملازمین وافسران بھی تذبذب کاشکارہوگئے ہیں،ملک میں آج سے شروع ہونے والے حج آپریشن میں طیاروںکی کمی اورپی آئی اے کے بزنس پلان پرعملدرآمد نہ ہونابھی استفعے کی وجہ بتائی گئی ہے۔