ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی پر 4 میچز کی پابندی عائد

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 22 دسمبر 2023
کرن میچ سے قبل کی معمول کی پریکٹس کررہے تھے، فورتھ امپائر نے انھیں رن اپ پریکٹس کے دوران پچ پر دوڑنے سے منع کیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

کرن میچ سے قبل کی معمول کی پریکٹس کررہے تھے، فورتھ امپائر نے انھیں رن اپ پریکٹس کے دوران پچ پر دوڑنے سے منع کیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

سڈنی: انگلش آل راؤنڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔

بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق نے جاوید میانداد سے بدتمیزی کا اعتراف کرلیا

یہ واقعہ 11 دسمبر کو سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہوریکینز کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا جب کرن میچ سے قبل کی معمول کی پریکٹس کررہے تھے، فورتھ امپائر نے انھیں رن اپ پریکٹس کے دوران پچ پر دوڑنے سے منع کیا، جس پر وہ وکٹ کے دوسرے اینڈ کی جانب جاکر پھر رن اپ پریکٹس کرنے لگے، جس پر امپائر نے اسٹمپ کے قریب پہنچ کر ٹام کرن کو پچ پر دوڑنے سے روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگتے ہوئے ان سے ٹکراتے ہوئے بچے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی، سڈنی سکسرز نے فیصلے کیخلاف اپیل کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔