گستاخانہ فلم کے خلاف سنی تحریک کے تحت احتجاجی ریلی

امریکی قونصلیٹ جاکر یادداشت دی، ناپاک جسارت کرنیوالے خلاف مقدمے کا مطالبہ


Staff Reporter September 19, 2012
اسلام مخالف گُستاخانہ فلم كے خلاف سُني تحريك كي احتجاجي ريلي شكيل قادري ي قيادت ميں اگے بڑھ رہي ہے ، پوليس اہلكار ساتھ چل رہے ہيں ، نيٹي جيٹي پُل پر ريلي كو امريكن قونصليٹ كي جانب بڑھنے سے روك ديا گيا۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے تحت تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی مرکز اہلسنت سے نیٹی جیٹی پل تک نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کی ، اس موقع پر سنی تحریک کے رہنمائوں اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے محمد ثروت اعجازقادری نے اس موقع پر کہا کہ ہماری یادداشت امریکن قونصلیٹ تک پہنچانے کیلیے انتظامیہ ہمارے وفد کو امریکن قونصلیٹ تک لے کر جائے بصورت دیگر ہم دھرنا جاری رکھیں گے، انتظامیہ نے بالاآخر سنی تحریک کے6رکنی وفد کو امریکن قونصلیٹ لے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

بعدازاں یادداشت پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے امریکن قونصلیٹ کے نمائندے کو دی، یادداشت میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز خاکے اور فلم تیار کرنے والے تمام کرداروں کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ یادداشت امریکن قونصلیٹ میں جمع کرانے کے بعد وفد جیسے ہی نیٹی جیٹی پل پہنچا تو سربراہ پاکستان سنی تحریک نے دھرنا ختم کردیا اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرانگیز اور اسلام دشمن فلم پر فوری پابندی عائد کی جائے اور امت مسلمہ کی دل آزاری کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ غیور مسلمان ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اسلام امن کا درس دیتا ہے اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں آج کی اس تاریخی ریلی نے ثابت کردیا ہے کہ مسلمان ناموس رسالتؐ کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہ ابھی ٹریلر ہے ہمارے مختصر اعلان پر اتنی بڑی ریلی نکلی اب فلم29ستمبر کو چلے گی تمام علما ء و مشائخ اہلسنّت کے تحت29ستمبر کو نمائش سے امریکن قونصلیٹ تک لانگ مارچ کریں گے۔