وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئرز میں نئی روح پھونک دی

وسیم اکرم بطور بولنگ مشیر آئی پی ایل فرنچائز سے وابستہ ہیں۔


Sports Desk May 30, 2014
وسیم اکرم بطور بولنگ مشیر آئی پی ایل فرنچائز سے وابستہ ہیں۔ فوٹو : فائل

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئرز میں نئی روح پھونک دی۔

وسیم اکرم بطور بولنگ مشیر آئی پی ایل فرنچائز سے وابستہ ہیں، گزشتہ دنوں یوسف پٹھان نے اپنی تیز ترین نصف سنچری کا کریڈٹ وسیم اکرم کو دیا تھا، اب امیش یادو بھی ان کے گن گانے لگے، انھوں نے اپنی بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ سابق آل راؤنڈر کو دیا ہے۔

یادیو نے کہا کہ میں نے وسیم سے بہت کچھ سیکھا، کرکٹ ایک ذہنی کھیل ہے، انھوں نے مجھے مخٹلف صورتحال میں خود کو انتہائی پُرسکون رہنے اور حریف بیٹسمین کی کمزوریوں پر نظر رکھنے کے بھی گُر سکھائے۔ یاد رہے کہ اس کے اس سے قبل بھی کئی بھارتی فاسٹ بولرز وسیم اکرم کے مشوروں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔