آئی سی سی میں کسی کوسری نواسن کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیںفیکا

آئی سی سی میں کسی کو بھی بھارتی بورڈ چیف سری نواسن کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہے


Sports Desk May 31, 2014
سری نواسن اور ای سی بی کے جائلز کلارک آئی سی سی میں بڑا اثرورسوخ رکھتے ہیں تاہم کونسل میں کوئی بھی ان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہا: فائل فوٹو

لاہور: فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ( فیکا ) کے چیف آپریٹنگ آفیسر ای ین اسمتھ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میں کسی کو بھی بھارتی بورڈ چیف سری نواسن کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہے۔

بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری آدیتیہ ورما کے نام خط میں انھوں نے تحریر کیا کہ ہم کونسل پر معاملات کودرست رکھنے کیلیے زور ڈال رہے ہیں، اس میں سری نواسن کو ایگزیکٹیو بورڈ کا چیئرمین بننے سے بازرکھنا بھی شامل ہے، انھوں نے کہا کہ سری نواسن اور ای سی بی کے جائلز کلارک آئی سی سی میں بڑا اثرورسوخ رکھتے ہیں تاہم کونسل میں کوئی بھی ان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہا۔یاد رہے کہ ورما، سری نواسن کے سخت مخالف ہیں اور آئی سی سی حکام کو بھی ان کیخلاف کئی خطوط روانہ کرچکے ہیں۔