چھوٹی ناؤ میں بیٹھ کر دریائے مسیسیپی عبور کرنے والا معمر ترین شخص

ڈیل سینڈرز نے پہلی بار 2015 میں 80 سال کی عمر میں دریائے مسیسیپی کو عبور کیا


ویب ڈیسک January 15, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک امریکی شہری نے چھوٹی ناؤ میں چپو کی مدد سے دریائے مسیسیپی عبور کرنے والا دنیا کے معمر ترین شخص کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ امریکی شہری ڈیل سینڈرز نے دریائے مسیسیپی کا سفر 87 دن میں مکمل کیا اور ایسا کرنے والے معمر ترین شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اعزاز حاصل کیا۔

ڈیل سینڈرز اپنی 87 ویں سالگرہ پر ریاست مینیسوٹا کی جھیل اٹاسکا سے شروع ہوئے اور 87 دن بعد لوئزیانا کے علاقے لولنگ پہنچے۔ انہوں نے 87 سال اور 87 دن کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ڈیل سینڈرز نے 15 فٹ، 6 انچ چھوٹی ناؤ میں بیٹھ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے پہلی بار 2015 میں 80 سال کی عمر میں دریائے مسیسیپی کو عبور کیا۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میرا مقصد اپنے ذاتی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا نیا آفیشل ٹائٹل بھی حاصل کرنا تھا اور اس کا یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا۔

مقبول خبریں