ملک کے پہلے ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا قیام

مرکز ڈاکٹر وقار حسین کی سربراہی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں قائم کیا گیا ہے


Staff Reporter June 02, 2014
ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی ادویات کی معلومات دی جائے گی: فائل فوٹو

ISLAMABAD: کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج میںملک کے پہلے ڈرگ اینڈپوائزن انفارمیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر وپیرامیڈیکل اسٹاف مریضوں کو ادویات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی کی ہدایت پرکراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹروقار حسین کاظمی کی سربراہی میںملک کے پہلے ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹرکاقیام عمل میں لایاگیاہے یہ ادارہ ملک میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے جوشعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ عوام کومختلف ادویات سے متعلق ہر قسم کی معلومات فراہم کرتا ہے کہ مریض کواپنی دوا کب، کیسے اور کتنی مقدار میں کتنے عرصے تک استعمال کرنی ہے، دوا کس طرح فائدہ دیگی، اسکے مضر اثرات کیا ہیں۔

یہ مرکز قابل اور تربیت یافتہ فارماسسٹ اور ڈاکٹر وں پر مشتمل ہے جو میڈیکل لائبریری کی مدد سے دوائوں کے استعمال کی درست اور بروقت معلومات فراہم کرتا ہے، پاکستان کے اسپتالوں میں فارمیسی ڈپارٹمنٹ کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے ایسے مرکز کا بروقت قیام ایک قابل ستائش پیشرفت ہے، مرکز کا مقصد ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو مکمل، غیرجانبدار، مستند اور قابل بھروسہ معلومات کو فراہم کرناہے۔