راولپنڈی کرنٹ لگنے سے تین محنت کش جاں بحق

تینوں محنت کش رنگ ساز تھے،لوہےکی سیڑھی پر چڑھ کرعمارت پررنگ کررہے تھے کہ سیڑھی بجلی کے تاروں سے ٹکراگئی، ریسکیوحکام


ویب ڈیسک January 19, 2024
(فوٹو: فائل)

صادق آباد کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 3 محنت کش جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد حاجی چوک کے قریب تین رنگ ساز لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر اسکول کی عمارت پر رنگ کررہے تھے کہ سیڑھی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی۔

کرنٹ لگنے کے بعد تینوں محنت کشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 22 سالہ عمر دراز، 20 سالہ مظفر اور امتیاز کے نام سے کی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں