- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹس حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- متحدہ عرب امارات؛ خاتون کولیگ کا گال چھونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
شادی ایک فلاپ شو؟ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ریشم کا سوال
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر اہم سوال پوچھ لیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں، ساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمدللہ’ اور قرآن پاک کی آیت بھی لکھی۔
اس جوڑی کی اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا، اس شادی پر جہاں کچھ شوبز فنکاروں نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارکباد دی تو وہیں معروف اداکارہ ریشم نے اہم سوال پوچھ لیا۔
مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کروائی؟
ریشم نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے اعلان کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اس جوڑی کی شادی پر ردعمل دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ “محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر”۔
اُنہوں نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ “کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے؟”
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔