پی ایس ایل9؛ سرفراز کے ہیڈکوچ شین واٹسن سے متعلق اہم انکشاف

سلیم خالق  جمعرات 15 فروری 2024
نئے کوچ کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نئے کوچ کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گلیڈی ایٹرز کے نئے ہیڈکوچ شین واٹسن سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شین واٹسن کیساتھ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، انکا دنیا بھر کی لیگز میں کھیلنے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا، انکی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

نئے کوچ شین واٹسن سے واٹس ایپ اور فون کالز کے ذریعے رابطے کو تسلیم کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی حکمت عملی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا

حالیہ پیش رفت میں ٹیم انتظامیہ اور واٹسن کی جانب سے مکمل غور و خوض کے بعد سرفراز کی جگہ ریلی روسو کو گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل انکے نائب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔