جہانگیر ترین کی اپیل پر این اے 154میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم

عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عذرداری کو روزانہ کی بنیاد پرزیر سماعت لاکر نمٹادیاجائے


Numainda Express June 07, 2014
عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154 لودھراں کے بارے میں انتخابی عذرداری کو روزانہ کی بنیاد پرزیر سماعت لاکر نمٹادیاجائے فوٹو : ایکسپریس/فائل

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کی اپیل منظورکرتے ہوئے انگوٹھے کے نشان کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کیخلاف ہائیکورٹ کاحکم امتناع ختم کردیاہے۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154 لودھراں کے بارے میں انتخابی عذرداری کو روزانہ کی بنیاد پرزیر سماعت لاکر نمٹادیاجائے۔گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ(ن)کے صدیق بلوچ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے مقابلے میںکامیاب قرار پائے تھے۔جہانگیر ترین نے دھاندلی کا الزام لگا کر ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق انگوٹھے کے نشان کے ذریعے کرانے کی استدعاکی تھی۔