کراچی میں پی ایس ایل9 کا پہلا میچ، خالی اسٹیڈیم منہ چڑانے لگا

ویب ڈیسک  بدھ 28 فروری 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے پہلے میچ میں ہی شائقین کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو پی ایس ایل 9 کے کراچی میں پہلے ہی میچ میں اہلیان کراچی کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں خالی اسٹیڈیم منہ چڑاتا رہا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے تقریباً اسٹینڈز تماشائیوں سے خالی نظر آئے اور شائقین کی بہت کم تعداد نے میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کراچی میں میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہوگی

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی ہے، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔