پی ایس ایل9؛ ’’نسیم شاہ ابتدائی اوورز میں شاہین سے زیادہ خطرناک ہیں‘‘

ویب ڈیسک  منگل 5 مارچ 2024
نسیم اپنی سوئنگ اور لینتھ کے ذریعے بلےباز کو ڈراتے ہیں، سابق ٹیم ڈائریکٹر (فوٹو: پی سی بی)

نسیم اپنی سوئنگ اور لینتھ کے ذریعے بلےباز کو ڈراتے ہیں، سابق ٹیم ڈائریکٹر (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے شاہین کی جگہ نسیم شاہ کو پہلے اوور میں زیادہ موثر قرار دیدیا۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی شک نہیں شاہین آفریدی شاندار بالر ہیں، وہ دنیا بھر میں اپنے پہلے اوورز کی وجہ سے پہنچانے جاتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ ابتدائی اوورز میں زیادہ خطرناک بالر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سوئنگ اور لینتھ کے ذریعے بلےباز کو ڈراتے ہیں اور غلطی کروانے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوان کرکٹر میں وکٹ لینے کی صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ صائم ایوب نے منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا

اس موقع پر وسیم اکرم نے بتایا کہ نسیم شاہ نے پشاور زلمی کیخلاف بھی گڈ لینتھ پر بالنگ کروائی جس سے انہیں وکٹیں ملیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ بال بوائے کے کیچ تھامنے پر کولن منرو نے نوجوان کو گلے لگالیا

گزشتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں محض 26 رنز دیکر ایک وکٹ لی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔