کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ملکی معیشت پر حملہ ہے پرویز مشرف

کامیابی سے دہشت گردوں کو پسپاکرنے پر افواج پاکستان اوردیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں


Staff Reporter June 10, 2014
دہشت گرد امن کی بربادی کے ذریعے پاکستان کومعاشی عدم استحکام اورخانہ جنگی کاشکار کرکے ناکام ریاست بنانے کی سازش کررہے ہیں فوٹو: فائل

سابق صدر پرویزمشرف نے کراچی ایئرپورٹ پردہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی ایئرپورٹ پرحملہ ملکی معیشت پرحملہ ہے۔

انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اورکامیابی سے دہشت گردوں کو پسپاکرنے پر افواج پاکستان اوردیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد امن کی بربادی کے ذریعے پاکستان کومعاشی عدم استحکام اورخانہ جنگی کاشکار کرکے ناکام ریاست بنانے کی سازش کررہے ہیں۔