نائجیریا کی انتہا پسند تنظیم بوکوحرام نے مزید 20 خواتین کو اغوا کرلیا

بوکوحرام کے دہشت گرد گاڑیوں میں آئے تھے اور 20 خواتین کو اغوائ کرکے لے گئے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی


ویب ڈیسک June 10, 2014
بوکو حرام نے 14 اپریل کو بھی 200 خواتین کو اغوا کرلیا تھا۔ فوٹو: فائل

نائجیریا کی انتہا پسند تنظیم بوکوحرام نے مبینہ طور پر ایک بار پھر 20 خواتین کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی ریاست بورنو میں جمعرات کو گارکینی فیولانی کے علاقے میں گاڑیوں پر سوار بوکو حرام کے دہشت گردوں نے 20 خواتین کو اغوا کرلیا تاہم سیکورٹی اداروں نے واقعہ سے متعلق کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے جب کہ خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود بوکوحرام آزادی کے ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں حملے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نے 14 اپریل کو بھی 200 خواتین کو اغوا کرلیا تھا جس کا مقصد اپنے قیدیوں کی رہائی تھا۔ بوکوحرام نے نائجیریا میں 2009 سے اپنی دہشت گرد کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے