تنہائی میں دل کا دورہ پڑنا کیا موثر اقدامات اپنائیں

دل کا دورہ پڑنے کے پہلے گھنٹے میں اٹھائے گئے اقدامات ہی بہتر یا خراب نتائج کے ذمہ دار ہوتے ہیں


ویب ڈیسک March 18, 2024
[فائل-فوٹو]

دل کا دورہ عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ ہر سال 17.9 ملین زندگیوں کا ذمہ دار ہے جو کہ عالمی اموات کا 32 فیصد ہے لہٰذا دل کا دورہ وہ طبی حالت ہے جو اچانک اور کبھی بھی ہوسکتی ہے۔

اس تحریر میں ہم اس حوالے سے بات کریں گے کہ جب آپ کو اپنے سینے میں درد محسوس ہو جو آپ کے بازو اور آپ کے جبڑے تک کو متاثر کرے اور آپ کو دل کے دورے کا شبہ ہو تو ایسے وقت میں آپ کو فوری طور پر کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے؟

تنہائی کے وقت دل کا دورہ پڑنا اس حوالے سے ہم سوچتے نہیں ہیں جبکہ اس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے اور ایسے وقت میں موثر اقدامات کا علم ہونا چاہیے۔

دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کے پٹھوں کے کسی حصے میں آکسیجن والا خون کا بہاؤ بند ہو جاتا ہے۔ آکسیجن کے بغیر دل کے پٹھے مردہ ہونے لگتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک کی علامات میں سینے، ایک یا دونوں بازوؤں، کمر، گردن، جبڑے یا پیٹ میں درد، سانس لینے میں دشواری، ٹھنڈا پسینہ، متلی یا سر میں ہلکا درد شامل ہیں۔ ان علامات کو پہچاننا دل کے دورے سے بچنے کیلئے پہلا قدم ہے بالخصوص جب آپ کے آس پاس مدد کرنے والا کوئی نہ ہو۔

جب آپ ان علامات کو محسوس کریں تو وہ اقدامات جو آپ کو فوری طور پر اٹھانے چاہئیں، وہ درج ذیل ہیں:

ایمرجنسی سروسز کو کال کریں: یہ ہمیشہ آپ کا پہلا کام ہونا چاہیے۔ یہ مت سوچیں کہ علامات درد ختم ہوجائے گا۔ جتنی جلدی آپ مدد حاصل کریں گے آپ کے دل کو اتنا ہی کم نقصان پہنچے گا اور آپ کے زندہ رہنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

ڈسپرین چبائیں: 325 ملی گرام کی ڈسپرین چبائیں۔ گولی کو نگلنے کے بجائے چبانے کی وجہ سے یہ خود میں جلدی جذب ہوگی جس سے خون کے جمنے کے عمل کو محدود کیا جاسکتا ہے۔

پرسکون رہیں: گھبراہٹ دل میں آکسیجن کی مانگ کو بڑھادیتی ہے۔ ایک آرام دہ پوزیشن تلاش کریں جیسے ترچھے ہوکر ٹیک لگاکے بیٹھیں۔ یہ آپ کے دل پر کم دباؤ ڈالے گا۔

کیا نہیں کرنا چاہیے:

علامات کو نظر انداز نہ کریں

خود ڈرائیو کرکے اسپتال نہ جائیں۔

غسل نہ کریں: یہ تکلیف دہ احساس کو عارضی طور پر دور کرسکتا ہے لیکن یہ دل پر دباؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

آخر میں یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے پہلے گھنٹے میں اٹھائے گئے اقدامات ہی بہتر یا خراب نتائج کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں