شاہ رخ خان کی عرفی جاوید کیساتھ لی گئی سیلفی جعلی نکلی

شاہ رخ خان اور عرفی جاوید کی سیلفی جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس سیلفی کی حقیقت بھی کُھل کر سامنے آگئی


ویب ڈیسک March 21, 2024
شاہ رخ خان اور عرفی جاوید کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی : فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی متنازع ماڈل عرفی جاوید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ لی گئی جعلی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

عجیب و غریب فیشن اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی عرفی جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی سیلفی شیئر کی۔

سیلفی میں عرفی جاوید کو بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیلفی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اداکار نے کِلک کی ہے۔

عرفی جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے پسندیدہ شخص یعنی شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔

u2

شاہ رخ خان اور عرفی جاوید کی سیلفی جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس سیلفی کی حقیقت بھی کُھل کر سامنے آگئی۔

دراصل مذکورہ سیلفی جعلی ہے جوکہ سوشل میڈیا کی معروف ایپ 'اسنیپ چیٹ' کے ایک فلٹر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

اسنیپ چیٹ پر ایک فلٹر موجود ہے جس کا نام 'سیلفی ود ایس آر کے' ہے، اس فلٹر سے جو بھی سیلفی بنائے گا تو اُس کے ساتھ شاہ رخ خان کی سیلفی آجائے گی۔

u1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں