- بنگلہ دیش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، آسمانی بجلی گرنے سے 74 ہلاکتیں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے
- سانحہ نو مئی کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
- کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر
- اپنے کیخلاف کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید
- زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلیے پُرعزم ہیں؛ امریکا
- وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی
- 9 مئی کے ورغلائے لوگوں کو پہلے ہی شک کا فائدہ دے دیا، اصل مجرم کو حساب دینا ہوگا، آرمی چیف
- نو مئی: پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا
- توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت
- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی والوں کو ایسی سزا دیں گے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
آئی ایم ایف، نئے پروگرام سے قبل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے اطلاق کا مطالبہ
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے نئے پروگرام سے قبل جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کی تجویز دیدی۔
وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کا فیصلہ کرلیا، حکام کو ہدایت کی کہ آئی ایم ایف کیساتھ طے شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بتدریج نفاذ کا عمل جاری اور اس کا دائرہ بتدریج بڑھایا جارہا ہے۔
ادھر ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام صنعتوں پر اس کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔
سگریٹ، چینی، کھاد اور سیمنٹ کی صنعتوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر نے موثراقدامات نہیں کیے، گزشتہ2 سال کے دوران کھاد کی صنعت کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا۔
آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پروگرام سے قبل چاروں صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے، نظام میں شامل نہ ہونیوالے یونٹس سیل کردیئے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔