مینجمنٹ تبدیلی؛ پی سی بی کے ایک اور ڈائریکٹر مستعفیٰ

محمد یوسف انجم  بدھ 27 مارچ 2024
11 ڈائریکٹر لیگل بلال رضا نے بھی اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ حکام کے حوالے کردیا (فوٹو: فائل)

11 ڈائریکٹر لیگل بلال رضا نے بھی اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ حکام کے حوالے کردیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مینجمنٹ تبدیلی کے بعد دوسرا بڑا استعفیٰ آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کے بعد ڈائریکٹر لیگل بلال رضا نے بھی اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ حکام کے حوالے کردیا ہے۔

بورڈ کے قانونی معاملات کی انجام دہی کیلئے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے بلال رضا کی تقرری کی تھی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

پی سی بی کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی نے اپنی ٹیم بنانے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد پہلے مرحلےمیں ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے گھر جانے میں عافیت سمجھی بعدازاں اب ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 2 سے 3 مزید ڈائریکٹرز کے استعفی بھی آسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔