پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کردی گئی، نوٹی فیکشن


ویب ڈیسک March 31, 2024
—فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 282 روپے 24پیسے ہوگئی۔ قیمتیں آئندہ 15 دن تک لاگو رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں